Posts

Showing posts with the label اورخان غازی کی تاریخ

اورخان غازی، اورخان بن عثمان بن ارطغرل کی تاریخ

Image
 اور خان عثمان غازی کا چھوٹا بیٹا تھا۔ عثمان غازی کی وفات کے وقت اس کی عمر چوالیس برس ہوچکی تھی۔ چونکہ عثمان غازی کے بڑے بیٹے علاء الدین نے اپنے آپ کو دینی تعلیم کے لئے وقف کر رکھا تھا، لہٰذا عثمان غازی نے اپنا جانشین اپنے چھوٹے بیٹے اور خان کو مقرر کیا۔۔۔  لیکن اس کے باوجود اور خان نے عثمان کی وفات کے بعد سلطنت کو تقسیم کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا لیکن علاء الدین نے صاف انکار کر دیا۔۔۔ اور تخت نشینی سے دور رہا۔۔۔ اور خان کے بے حد اصرار پر علاء الدین نے وزیر کے طور پر چھوٹے بھائی کے ساتھ کام شروع کر دیا لیکن کبھی تخت کا دعویٰ نہیں کیا۔ عثمان کے بھائی علاء الدین نے تین چیزوں پر بطور خاص توجہ دی۔۔۔ سکہ، لباس اور فوج ۔۔۔ اگرچہ عثمان غازی کو بھی اپنا سکہ جاری کرنے کی اجازت ملی ہوئی تھی لیکن اس نے اپنا الگ سکہ جاری نہیں کیا۔۔۔ علاء الدین نے اور خان کے نام کے سکے جاری کیے اور مختلف طبقوں کیلئے مختلف لباس مقرر کیے ۔۔۔ شہری، دیہاتی، مسلم اور غیر مسلم سب کا لباس الگ الگ تھا۔۔۔ علاء الدین کا سلطنت کے لئے سب سے بڑا کام، فوجی اصلاحات تھیں جن کی وجہ سے خلافتِ عثمانیہ کی فوج نے وہ عروج حاص...