اورخان غازی، اورخان بن عثمان بن ارطغرل کی تاریخ

orhan ghazi history


 اور خان عثمان غازی کا چھوٹا بیٹا تھا۔ عثمان غازی کی وفات کے وقت اس کی عمر چوالیس برس ہوچکی تھی۔ چونکہ عثمان غازی کے بڑے بیٹے علاء الدین نے اپنے آپ کو دینی تعلیم کے لئے وقف کر رکھا تھا، لہٰذا عثمان غازی نے اپنا جانشین اپنے چھوٹے بیٹے اور خان کو مقرر کیا۔۔۔ 


لیکن اس کے باوجود اور خان نے عثمان کی وفات کے بعد سلطنت کو تقسیم کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا لیکن علاء الدین نے صاف انکار کر دیا۔۔۔ اور تخت نشینی سے دور رہا۔۔۔ اور خان کے بے حد اصرار پر علاء الدین نے وزیر کے طور پر چھوٹے بھائی کے ساتھ کام شروع کر دیا لیکن کبھی تخت کا دعویٰ نہیں کیا۔


عثمان کے بھائی علاء الدین نے تین چیزوں پر بطور خاص توجہ دی۔۔۔ سکہ، لباس اور فوج ۔۔۔ اگرچہ عثمان غازی کو بھی اپنا سکہ جاری کرنے کی اجازت ملی ہوئی تھی لیکن اس نے اپنا الگ سکہ جاری نہیں کیا۔۔۔ علاء الدین نے اور خان کے نام کے سکے جاری کیے اور مختلف طبقوں کیلئے مختلف لباس مقرر کیے ۔۔۔ شہری، دیہاتی، مسلم اور غیر مسلم سب کا لباس الگ الگ تھا۔۔۔


علاء الدین کا سلطنت کے لئے سب سے بڑا کام، فوجی اصلاحات تھیں جن کی وجہ سے خلافتِ عثمانیہ کی فوج نے وہ عروج حاصل کیا کہ اگلے تین سو برس تک دنیا کے سپر پاور رہے۔۔۔ ارطغرل اور عثمان کے دور میں کوئی باقاعدہ فوج نہیں تھی ۔۔۔ بلکہ قاعدہ یہ تھا کہ جب کوئی جنگ ہونی ہوتی تو اعلان کردیا جاتا کہ جو جنگ میں شریک ہونا چاہتے ہیں وہ فلاں دن فلاں وقت پر فلاں جگہ جمع ہو جائیں۔۔۔ اور لڑائی کے بعد سب واپس چلے جاتے تھے۔۔۔ کسی کی کوئی تنخواہ مقرر نہیں تھی صرف مال غنیمت کو شرعی اصولوں پر تقسیم کیا جاتا تھا ۔۔۔


چنانچہ علاء الدین نے تنخواہ دار سپاہیوں کی فوج مقرر کی جن کا نام " پیادے " رکھا گیا۔۔۔ یہ دس دس ، سو سو، اور ہزار ہزار کے دستوں پر مشتمل تھی اور ہر دستے پر ایک امیر مقرر تھا۔۔۔ اس فوج کے قیام کو ابھی زیادہ وقت نہیں گزرا تھا کہ ان میں سرکشی پیدا ہوگئی اور یہ فوج اور خان کے لئے تشویش کا باعث بن گئی۔۔۔ چنانچہ اور خان نے علاءالدین اور خیر الدین سے اس بارے میں مشورہ کیا۔۔۔ خیر الدین پاشا سلطنت کا ایک وزیر تھا۔۔۔ خیرالدین نے اتنی زبردست تجویز پیش کی کہ نہ صرف اور خان فوج سے مطمئن ہوگیا بلکہ آنے والی تین صدیوں تک عثمانی فتوحات میں کی رفتار بہت زیادہ بڑھ گئی تھی۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

Real History of Cerkutay in Kurulus Osman

How to Watch Kurulus Osman Series - All seasons (1-2) - English / Urdu Subtitles

Kumrul Abdal History Urdu - کمرل ابدال