ارتغرل غازی کی پہلی جنگ اور سلیمان شاہ کی وفات
السلام علیکم دوست آج کا ہمارا ٹاپک ہے ارتغرل غازی کی پہلی جنگ۔۔۔ یہ ساتویں صدی ہجری کا واقعہ ہے جب خوارزم کی شان و شوکت اپنے عروج پر تھی اور وہ آل سلجوق کے بہت سارے علاقوں پر قابض ہو چکے تھے اور وہ ایشیا کی تمام اسلامی سلطنتوں کو فتح کرنا چاہتے تھے۔۔۔ لیکن عین اس وقت جب یہ لوگ مسلمانوں کو تباہ کرنے کے دہانے پر تھے کہ چنگیز خان کی فوج نے طوفان برپا کردیا اور سلطنت خوارزم پاش پاش ہوگئی۔۔۔ اس سلطنت کی تباہی سے ترک قبائل بکھر گئے۔۔۔ کچھ مشرق کی طرف ایران اور شام چلے گئے اور وہاں ترکمانی کے نام سے مشہور ہو گئے۔ اور ساتویں اور آٹھویں صدی ہجری میں کچھ اقتدار بھی حاصل کر لیا۔۔۔ اور کچھ قبائل جنوب کی طرف چل دیئے اور مصر کے سلطان کے ساتھ جنگ بھی کی مگر فتح حاصل نہ کر پائے۔۔۔ یہ قبائل وہاں سے واپس ہوئے اور ایشیائے کوچک میں سلجوقیوں کے ساتھ مل گئے۔۔۔ ارتغرل غازی کا قبیلہ کائی قبیلہ بھی انہیں قبائل میں شامل تھا۔۔۔ کائی قبیلہ اوغوز کے قبیلے کا ایک جزو تھا جو ارتغرل غازی کے والد سلیمان شاہ کی سرداری میں اپنے وطن خراسان کو چھوڑ کر مختلف ممالک سے گھومتا پھرتا شام کی طرف جا رہا تھا کہ راستے میں در...