ترگت الپ کی مکمل تاریخ - اناگول قلعہ کی فتح

 السلام علیکم ناظرین


آج ہم آپ کو ترگت الپ کی مکمل تاریخ بتائیں گے۔۔۔ اناگول قلعہ کی فتح سے ترگت الپ کا کیا تعلق ہے۔ کیا واقعی ترگت الپ 125 سال تک زندہ رہے۔ ترگت الپ نے کس جنگ میں شہادت پائی۔  ترگت کی اولاد ہوئی یا نہیں۔۔۔ ڈرامے میں ترگت کی اولاد کیوں نہیں دکھائی گئی ۔۔۔۔ اور بھی بہت ہی سی دلچسپ معلومات کیلئے ویڈیو کو آخر تک دیکھیں۔۔


۔

ترگت الپ 1200 عیسوی میں سلجوقی سلطان رکن الدین سلیمان کے دور میں پیدا ہوا۔ اس کی جائے پیدائش کے بارے میں مورخین کا اتفاق نہیں ہے۔ ترگت کا تعلق کائی قبیلے سے تھا۔ اس کے والدین کی وفات کے بعد کائی قبیلہ کے سردار سلیمان شاہ کی بیوی نے اس کی پرورش کی۔ وہ ارطغل غازی کے بچپن کا دوست تھا۔ ایک ہی قبیلے اور گھر میں دونوں پروان چڑھے۔ ترگت نے جنگی مہارت اور تیر اندازی کی تربیت سلیمان شاہ سے حاصل کی. لیکن لڑائی کے لیے روایتی انداز یعنی تلوار سے لڑائی کے بجائے کلہاڑے کا استعمال کیا۔ اس کے کلہاڑے آج بھی ترکی کے توپ کاپی میوزیم میں موجود ہیں۔ ترگت کا یہ انداز سب سے مختلف تھا ۔۔ آپ سلطنت عثمانیہ کے غازیوں میں سے ایک تھا۔  ، وہ ایک تاحیات دوست اور خونی بہن بھائیوں سے بڑھ کر اور ارطغرل غازی کا قریبی ساتھی تھا ساتھ ہی اس کا بہترین مددگار ، بہت ہی ذہین اور قابل دوست تھا۔ اگرچہ  ترگت کی ذاتی زندگی کے بارے میں زیادہ معلومات دستیاب نہیں ہیں. لیکن تاریخ میں اس کے ایک بیٹے کا ذکر ملتا ہے جس کے نام پر کوناک ماہلاسی میں ایک مسجد بھی موجود ہے۔ ترکی کے مشہور ڈرامہ سیریل ڈریلش ارطغل میں ترگت کی زندگی کی داستان بھی دکھائی گئی ہے۔ ڈرامہ کی داستان کے مطابق ترگت کی پہلی شادی آئیکز یا شاہینہ نامی خاتون سے ہوتی ہے. جس کا تعلق بھی کائی قبیلے سے تھا۔ منگولوں کے حملے کے دوران ترگت کی بیوی شہید ہوجاتی ہے. جس کے بعد اسکی زندگی کا مقصد صرف اور صرف ارطغرل کے ساتھ لڑنا تھا۔


ارطغرل غازی کے انتقال کے بعد اس نے عثمان غازی کا ساتھ دیا ۔ اور اس کے سب قریبی اور پر اعتماد ساتھی بن گیا۔ اور اس کے ساتھ ہر جنگ میں شریک ہوتا رہا

سلطنت عثمانیہ کی تاریخ کے مطابق ، کراہیسار قلعے کی دوسری فتح (1291.) کے دوران ترگت آلپ عثمان غازی ہی کے ساتھ تھا اور بہت سی جنگوں میں عثمان غازی کے ساتھ رہا ۔

اس نے عثمان غازی کی تمام فتوحات میں حصہ لیا۔

عثمان غازی نے 1299 میں اناگول شہر کو فتح کرنے کے لئے ترگت الپ کو سپہ سالار مقرر کر کے بھیجا

ترگت الپ نے اتاگول شهر فتح کرنے کے بعد شہر اور اس کے آس پاس کے علاقوں کو بھی فتح کرلیا۔۔۔ اس سارے علاقے کی گورنری اور انتظامیہ عثمان غازی نے ترگت الپ کے حوالے کر دی


عثمان غازی  کی وفات کے بعد آپ عثمان غازی  کے بیٹے اورخان کے ساتھ بھی جنگوں میں جاتے رہے۔ اورخان ہر جنگ میں آپ سے مشورہ کرتے تھے



اناگول شہر پر 36 سال حکومت کی ، اور امن و امان اور خوشحالی کو یقنی بنایا ۔ اور ہر قسم کی سہولت عوام کو دی۔

عثمان غازی کی وفات کے بعد ، اگرچہ وہ خود بہت عمر ریسدہ ہو چکے تھے لیکن پھر بھی ترگت الپ نے سلطان اورہان اول کا ساتھ دیا اسکے ساتھ جنگوں میں شریک ہوتے رہے اور بہت سی فتوحات میں اورہان اول کا ساتھ دیا

یہاں تک کہ اس کے معتمد مشیر بھی رہے ،

125 سال کی عمر میں اتورنوس قلعے کی فتح کے دوران لڑتے ہوئے تورگت الپ شہید ہو گئے ۔ شہادت کے وقت اس کا کلہاڑا اس کے ہاتھ میں تھا۔

ان کی موت کے بعد ، تورگت الپ کو اناگول کے قریب پہاڑوں میں ایک عام گاؤں کے معمولی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا


پھر ارطغرل غازی مقبرے کے باہر ایک اعزازی قبر ترگت الپ کی بنائی گئی ۔


 یہ شہر و حکمرانی آسانی سے حاصل نہ ہوئی تھی. بلکہ حکمرانی سے قبل 90 سال تک ایک طویل جدوجہد تھی جو ترگت نے سلیمان شاہ، ارطغرل غازی، عثمان غازی اور اورہاں غازی کے ساتھ مل کر کی تھی۔ 


اگر آپ کو ہماری ویڈیو پسند آئی ہے تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں اور ہمیں اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں ۔۔۔


ملتے ہیںIYI Media کی نئی ویڈیو میں تب تک کیلئے اللہ حافظ


Comments

Popular posts from this blog

Real History of Cerkutay in Kurulus Osman

How to Watch Kurulus Osman Series - All seasons (1-2) - English / Urdu Subtitles

Kumrul Abdal History Urdu - کمرل ابدال