Will Osman Bey Marry Targun? | Are turgun Malhun same? | Kurulus Osman in Urdu

السلام علیکم دوستو۔۔۔

دوستو IYIMEDIA میں خوش آمدید۔۔۔ 

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کیا واقعی عثمان غازی ترگن ہاتون سے شادی کرنے لگے ہیں۔۔۔ ساری کہانی سمجھنے کیلئے ویڈیو کو آخر تک سنیں تاکہ آپ کو ساری بات سمجھ آسکے۔۔۔

دوستو آپ جانتے ہیں کہ ترگن ہاتون نے عثمان غازی کے قلعے جانے کی خبر نیکولا تک پہنچا دی تھی۔۔۔ جسکی وجہ سے عثمان کو بہت ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔۔۔ یہ بات اپنی جگہ ٹھیک ہے کہ ترگن ہاتون کائیوں کی مخبریاں کر رہی ہے۔ لیکن ترگن ہاتون کا تعلق کومان ترکوں سے ہے۔ اور وہ یہ جاسوسیاں صرف اس وجہ سے کر رہی ہے کیونکہ اسکے والد نیکولا کی قید میں ہیں اور وہ انہیں چھڑانا چاہتی ہے۔ 

اور جیسا کہ آپ گزشتہ قسط میں دیکھ چکے ہیں کہ کس طرح ساوچی اور دندار  نیکولا کے جال میں پھنس گئے ہیں۔ اور نیکولا ان کو پھانسی دینے جا رہا ہوتا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ آنے والی قسط میں جس طرح عثمان غازی اپنے چچا اور بھائی کو نیکولا کے جال سے نکالیں گے اسی طرح وہ ترگن ہاتون کے باپ جو کمان ترک کے سردار ہیں، انھیں بھی نیکولا کی قید سے آزادی دلوائیں۔ 
جس طرح پہلے کہا جا رہا تھا کہ عثمان ترگن سے شادی کریں گے۔۔۔ آنے والی قسط کے ٹریلر میں یہی دکھایا گیا ہے کہ عثمان کہتے ہیں کہ وہ ترگن ہاتون سے شادی کریں گے۔ اور ٹریلر میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ عثمان کہتے ہیں کہ کوئی بھی سردار بغیر وارث اور جانشین کے نہیں ہوتا۔ ابھی تک تو یہ ظاہر ہوتا ہے کہ عثمان نے چند باتوں کو سامنے رکھ کر ترگن ہاتون سے شادی کا فیصلہ کیا۔ 

پہلی بات یہ ہے کہ ہر سردار کا ایک جانشین اور وارث ضرور ہوتا ہے جیسا کہ عثمان خود کہ رہا ہے کہ کائی سردار بنا وارث کے نہیں رہ سکتا اس لیے نکاح ہوگا۔

دوسری بات یہ ہے کہ ترگن ہاتون ایک شاہسوار، ماہر جنگجو اور ذہین خاتون ہیں۔ اور وہ ترک سردار کی بیٹی بھی ہیں۔ 

اور تیسری اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ترگن ہاتون ایک کمان ترک ہیں۔ کمان ترک وہ لوگ تھے جو رومی شہنشاہ کے لیے لڑتے رہے ۔ اب چونکہ عثمان ایک نئی سلطنت کی بنیاد رکھ رہے ہیں اس لئے انکی پہلی خواہش یہی ہوگی کہ تمام ترک متحد ہو جائیں۔ اور نکاح اتحاد کا بہترین ذریعہ ہے۔۔ 

عثمان غازی اس نکاح کے زریعے ایک تیر سے دو شکار کرنا چاہتے ہیں۔ وہ کمان ترکوں کو اپنے ساتھ جوڑنے کے ساتھ ساتھ رومی شہنشاہ کو بھی نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ اگر یہ نکاح ہو جاتا ہے اور کمان ترک رومی شہنشاہ کی قیادت سے نکل کر عثمان کے ساتھ اتحاد کرلیتے ہیں تو یہ عثمان کا سلطنت کی طرف پہلا قدم ثابت ہوگا۔

اور عثمان غازی چاہتے بھی یہی ہیں کہ تمام ترکوں کو اکٹھا کر کہ ایک سلطنت بنائی جائے۔ اس لئے عثمان نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ ترگن ہاتون سے شادی کریں گے۔ بالا خاتون کیلئے یہ سب کچھ ناقابلِ برداشت ضرور ہوگا لیکن عثمان انکو بتائیں گے کہ یہ شادی صرف سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے ہو رہی ہے اور میرے دل پر راج آج بھی بالا کا ہے اور آئندہ بھی میرے دل میں صرف بالا ہی رہے گی۔ بالا آخر بالا خاتون بھی سمجھ جائیں گی۔ جہاں تک یہ بات ہے کہ تاریخ میں عثمان کی بیویوں کے نام بالا خاتون اور ملہان خاتون ہیں اور تاریخ میں ترگن ہاتون نامی کسی عورت سے عثمان کا نکاح نہیں ہوا۔ اور عثمان کی دونوں بیویاں مسلمان تھیں جبکہ ترگن ہاتون مسلمان نہیں ہیں تو ہوسکتا ہے کہ نکاح کی تقریب میں ترگن ہاتون مسلمان ہوجائیں اور انکا نام ملہان خاتون رکھ دیا جائے ۔۔۔ اللّہ جانے بوزداغ بھائی کے ذہن میں کیا چل رہا ہوگا ۔۔۔ دیکھتے ہیں آنے والی قسط میں کیا ہوتا ہے۔۔۔ 

اگر آپ کو ہماری ویڈیو پسند آئی ہے تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں اور چینل کو سبسکرائب کرکے گھنٹی کا بٹن ضرور دبائیں تاکہ ہماری ہر آنے والی ویڈیو سب سے پہلے آپ تک پہنچے۔۔۔


ملتے ہیں ایک نئی ویڈیو میں تب تک کیلئے اللّہ حافظ

Comments

Popular posts from this blog

Real History of Cerkutay in Kurulus Osman

How to Watch Kurulus Osman Series - All seasons (1-2) - English / Urdu Subtitles

Kumrul Abdal History Urdu - کمرل ابدال