Osman Bey About Allama Khadim Hussain Rizvi - Emre Uctepe in Real Life


 السلام علیکم دوستو۔۔۔


دوستو IYI Media میں خوش آمدید ۔۔۔ 


امید کرتے ہیں کہ آپ ارطغرل غازی یا کارا عثمان کو خوب Enjoy کر رہے ہوں گے۔۔۔ دوستو کچھ روز قبل پاکستان کے ایک معروف عالم دین علامہ خادم حسین رضوی صاحب انتقال فرما گئے تھے۔ علامہ رضوی صاحب کی ناموس رسالت اور ناموس صحابہ کیلئے دی گئی بے شمار قربانیوں کی وجہ سے ان کے انتقال پر پوری دنیا کے مسلمانوں نے بالعموم اور پاکستان کے مسلمانوں نے بالخصوص گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔ جہاں اور بہت سارے لوگوں نے علامہ رضوی صاحب کی وفات پر تعزیت کی وہیں مشہور زمانہ ڈرامہ ارتغرل غازی کے سیزن 5 میں عثمان غازی کا کردار ادا کرنے والے نو عمر اداکار ایمرے اچتیپے نے بھی اپنے پیغام میں گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ ہم اس ویڈیو میں آپکو عثمان کا پیغام بھی سنائیں گے لیکن اس سے پہلے ہم آپکو ارتغرل غازی کے سیزن 5 میں عثمان کا کردار ادا کرنے والے اس چھوٹے اداکار کے بارے میں بتاتے ہیں۔ 

انکا نام ایمرے اچتیپے ہے ۔ یہ 19 مئی 2004 کو ترکی کے شہر استنبول میں پیدا ہوئے۔ اداکاری کی دنیا میں انہوں نے 2013 میں صرف 9 سال کی عمر میں قدم رکھا۔ 2013 میں انھوں نے ایک ترکش ڈرامہ Basarmalisin میں نائجی کا کردار ادا کیا ۔۔۔ 

ایمرے اچتیپے کی اصل وجہِ شہرت، 2014 میں ارتغرل غازی میں عثمان کا کردار ادا کرنا ہے۔۔۔ ایمرے نے عثمان کا کردار نہایت اچھے انداز میں ادا کیا۔ وہ ڈرامے میں ارطغرل کے سب سے مختلف اور بہادر بیٹے کے طور پر نظر آئے۔۔۔ 


چلیں اب چلتے ہیں عثمان کے تعزیتی ویڈیو پیغام کی طرف جو انہوں نے مشہور عالم دین علامہ خادم حسین رضوی رحمتہ اللہ علیہ کے لئے ریکارڈ کیا ہے۔۔۔






۔۔۔۔۔۔



یہ تھا عثمان کا علامہ صاحب کی وفات پر پاکستانیوں کے نام تعزیتی پیغام۔۔۔


اگر آپ کو ہماری ویڈیو پسند آئی ہے تو چینل کو سبسکرائب کریں اور ہمیں اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں۔۔۔


ملتے ہیں IYIMedia کی ایک اور ویڈیو میں تب تک کیلئے اللّہ حافظ

Comments

Popular posts from this blog

Real History of Cerkutay in Kurulus Osman

How to Watch Kurulus Osman Series - All seasons (1-2) - English / Urdu Subtitles

Kumrul Abdal History Urdu - کمرل ابدال