Janissaries Army - Urdu - ینی چری


Video: https://youtu.be/AoOXMRZ2r_Y

دوستو جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ پچھلی ویڈیو میں ہم نے بتایا تھا کہ عثمان غازی کا بیٹا اور خان پیادوں سلطنت عثمانیہ کی فوج، کی ہٹ دھرمی اور باغیانہ سوچ سے بہت پریشان تھا ۔۔ اس نے اس مسئلہ کے حل کیلئے اپنے بھائی علاء الدین اور ایک وزیر خیر الدین پاشا سے مشورہ کیا۔۔۔ خیر الدین پاشا نے اور خان کو ایک بہت اچھا مشورہ دیا۔۔۔ اس کے اسی مشورے کی وجہ سے سلطنت عثمانیہ نے تین صدیوں تک حکمرانی کی۔۔۔

وہ تجویز یہ تھی کہ عیسائی جنگی قیدیوں میں سے جو اسلام قبول کر لیں ان میں سے پندرہ سال کے مضبوط لڑکوں کا انتخاب کیا جائے اور انھیں بہترین جنگی تربیت دی جائے۔۔۔ اور پھر اس فوج لے علیحدہ دستے مقرر کئے جائیں۔۔۔ اور خان کو یہ تجویز بہت پسند آئی۔۔ لہذا پہلے سال ایک ہزار نو مسلم لڑکوں کا انتخاب کیا گیا اور انھیں جنگی تربیت دی گئی۔۔۔ اس نئی فوج کا نام ینی چری رکھا گیا جس کا مطلب ہے"نئی فوج". لیکن سلطان محمد رابع کے دور میں یہ رواج بدل گیا اور اس فوج میں ترکی لڑکے بھی تیزی کے ساتھ شامل ہونے لگے۔۔۔ جب پہلے دستے کی جنگی تربیت ہوگئی تو اور خان انھیں حاجی بکتاش کے پاس لے گیا۔۔۔ حاجی بکتاش نے اس فوج کی فتح و نصرت کی دعا کی اور اس کا نام ینی چری رکھا۔۔۔

اس فوج کی خاص بات یہ تھی کہ انہیں سلطان کی خاص نگرانی میں جنگی تربیت دی جاتی تھی۔۔۔ اسلام قبول کرنے کی وجہ سے ان میں سے اکثر کے گھر والے ان سے الگ ہو جاتے تھے۔۔۔ اور پھر ان کی آخری امید اسلام کی سربلندی کے لئے سلطان کی اطاعت ہی ہوا کرتی تھی۔۔۔ سلطان کو ان پر مکمل اعتماد تھا اس لئے اکثر انعامات سے نوازا کرتا تھا ۔۔۔

اس کے علاؤہ ایک چھوٹی سی فوج بھی تھی جو ب
 پیدل سپاہیوں پر مشتمل تھی۔۔۔ یہ فوج جنگ میں سب سے آگے ہوا کرتی تھی۔۔۔ ینی چری اور پیادے میدان جنگ میں نہیں اترتے تھے۔۔۔ جب جنگ شروع ہوجاتی اور دشمن ان پیدل سپاہیوں کو دیکھ کر جنگ کو آسان سمجھ لیتا اور اپنی فتح کے خواب دیکھ رہا ہوتا تو اچانک ینی چری حملہ کر دیتی تھی اور چونکہ فریق مخالف اس اچانک حملے کیلئے ذہنی طور پر تیار نہیں ہوتا تھا تو ان کے حملے سے ان کے پاؤں اکھڑ جاتے تھے اور بہت جلد پسپا ہو جاتے تھے۔۔۔

اگر فریق مخالف کی تعداد بہت زیادہ ہو تو ینی چری سے پہلے پیادے میدان میں جاتے اور پھر آخر میں ینی چری بھی میدان میں آ جاتی جس سے مخالف کے ذہن میں رعب و دبدبہ بیٹھ جاتا تھا اور وہ لڑائی سے بھاگ جاتے تھے۔۔۔ نوجوانوں کی اس فوج کی بدولت سلطنت عثمانیہ نے تین صدیوں تک حکمرانی کی۔۔۔

علاء الدین نے اپنی فوجی اصلاحات سے ترکوں کی ایک باضابطہ اور مستقل فوج تیار کر دی کہ جس کی مثال آئندہ صدی تک یورپ میں نہیں دیکھی گئی۔۔۔ مسٹر گبنس جو ذاتی طور پر ایک متعصب عیسائی تھا، اس نے ایک سیاح بروکئے کا بیان نقل کیا ہے کہ عثمانیوں کو پہلے سے ہی معلوم ہوجاتا تھا کی عیسائی فوج کب آ رہی ہیں اور کہاں ان سے مقابلہ مفید ہوگا۔۔۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ عثمانی ہر وقت جنگ کیلئے تیار رہتے تھے۔۔۔

اگر آپ کو ہماری ویڈیو پسند آئے تو ویڈیو کو لائیک کریں اور اپنے دوستوں کے ساتھ شئیر کریں۔۔۔ اور ہمیں اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں۔۔۔

ملتے ہیں ایک نئی ویڈیو میں تب تک کیلئے اللہ حافظ۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

Real History of Cerkutay in Kurulus Osman

How to Watch Kurulus Osman Series - All seasons (1-2) - English / Urdu Subtitles

How to Watch Resurrection Ertugrul / Ertugrul Ghazi Series - All seasons - English / Urdu Subtitles